جو بائیڈن کی ڈیجیٹل اسٹریٹیجی ٹیم میں کشمیری نژاد عائشہ شاہ شامل

واشنگٹن(سی این پی)کشمیری نژاد عائشہ شاہ نے امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی وہائٹ ہائوس آفس آف ڈیجیٹل اسٹریٹیجی کی ٹیم میں سینیئر عہدہ حاصل کیا ہے۔امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے وہائٹ ہائوس آفس آف ڈیجیٹل اسٹریٹیجی کے اراکین کا اعلان کیا ہے جہاں مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی عائشہ شاہ نے ایک اعلی پوزیشن حاصل کی ہے۔بائیڈن ٹرانزیشن ٹیم کے اعلامیے کے مطابق عائشہ شاہ کو وہائٹ ہائوس آفس ڈیجیٹل اسٹریٹیجی میں پارٹنرشپ منیجر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے جسکی سربراہی ڈیجیٹل اسٹریٹیجی کے ڈائریکٹر روب فلہیرٹی کریں گے۔لوئسیانا میں پرورش پانے والی عائشہ شاہ اس سے قبل بائیڈن ہیرس مہم میں ڈیجیٹل پارٹنرشپ منیجر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔فی الحال وہ اسمتھ سونیون انسٹی ٹیوشن میں ایڈوانسمنٹ ماہر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی ہیں۔اس سے قبل عائشہ شاہ نے جان ایف کینیڈی سینٹر برائے پرفارمنگ آرٹس کے کارپوریٹ فنڈ میں اسسٹنٹ منیجر کی حیثیت سے کام کیا جس نے صدارتی یادگار کی پہلی بار توسیع کی حمایت کی۔عائشہ شاہ ایک مربوط مارکیٹنگ فرم میں اسٹریٹیجک مواصلات کے ماہر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں جو معاشرتی اثرات کے مواصلات میں مہارت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اسپٹ فائر حکمت عملی پر بھی مہارت رکھتی ہیں ؛

اپنا تبصرہ بھیجیں