وفاقی دارالحکومت میں مسلح ڈکیتی کی 2 وارداتیں، مزاحمت پر جرمن شہری سمیت 2 افراد قتل

اسلام آباد (سی این پی)وفاقی دارالحکومت میں مسلح ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ایک دن میں تین افراد مزاحمت کے دوران جاں بحق تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کے علاقے میلوڈی مارکیٹ میں اسلام آباد جیولرز میں دن دیہاڑے مسلح ڈکیتی کی کوشش میں جیولرز کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ملازم کو قتل کر دیا اور ڈاکو سفید رنگ کی کرولا کار میں جائے وقوعہ سے بآسانی فرار ہو گئے جبکہ تھانہ رمنا کے علاقے جی ٹین فور میں مسلح ڈکیتی کی کوشش میں مزاحمت پر جرمن شہری قتل ہو گیا، تھانہ رمنا کے علاقہ میں دن دو بجے سیکٹر جی 10/4 گلی نمبر 44 ھاؤس نمبر 583 کا رہائشی جرمن شہری جو کہ غیر مسلم تھا پاکستانی مسلمان عورت سے شادی کرنے کے بعد مسلمان ہوا اور تین دن پہلے جرمنی سے پاکستان آیاتقریباً پونے دو بجے جی ٹین کے نجی بنک سے پیسے نکلوا کر آرہا تھا تو مُسلح نامعلوم ڈاکوؤں نے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ابراہیم زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی موت واقع ہو گئی، واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے اسلام آباد ڈاکوؤں کے نرغے میں ہے پے در پے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کررہ گئے ہیں اور وفاقی پولیس سرعام ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں