ناروے میں لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ،10 افراد زخمی، 12 لاپتہ

اوسلو(سی این پی)ناروے میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، 10 افراد زخمی اور 12 لاپتہ ہو گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دارالحکومت اوسلو سے پچیس کلومیٹر دور ایک گائوں میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے نو سو افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا، حادثے میں بارہ سے زائد گھر تباہ ہو گئے ہیں۔حکام نے اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے، خراب موسم کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں