سعودی عرب، کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اہم معلومات

ریاض(سی این پی) امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ 50 لاکھ ویکسین سعودی عرب پہنچ گئی اور یومیہ ہزاروں افرادمستفید ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی 50 لاکھ ڈوز پہنچ چکی ہیں جبکہ دوسری کھیپ جلد ہی ریاست پہنچے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت میں ویکسینیشن کیلئے 540 ویکسینیشن رومز ہیں جہاں ایک ہزار کی تعداد میں طبی عملہ ڈیوٹی دیتا ہے۔سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فی الوقت ریاض کے ویکسینیشن سینٹر میں صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک ویکسینیشن کی جارہی ہے تاہم جلد ہی یہ سروس 24 گھنٹے کیلئے کردی جائیں۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کی استعداد کار میں اضافے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پچاس ہزار افراد ویکسین سے فائدہ اٹھائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں بزرگ اور بیماروں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں