لندن(سی این پی)برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم کے باعث 6 ہفتے کا لاک ڈائون لگا دیا گیا، برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مہلک وائرس کی نئی قسم میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، تمام اسکولز بند کر کے آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔برطانیہ میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور وائرس کی نئی قسم کے باعث پابندیاں عائد، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک بھر میں لاک ڈائون کا فیصلہ سنا دیا۔ قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا وائرس 50 سے 70 فیصد تک زیادہ منتقلی کی صلاحیت رکھتا ہے۔خطرناک اعداد و شمار کی وجہ سے اب وائرس پر کنٹرول کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، فروری کے وسط تک ہر شخص ضروری کام کے علاوہ گھر سے نہ نکلے۔ بورس جانسن نے عوام کو گھر پر رہنے کی ہدایت کردی۔برطانیہ میں تمام اسکولز بند کر کے آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، اسکاٹ لینڈ میں بھی لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آزاد کشمیر، ہڑتال جاری، کھانے پینے کی اشیاء کی قلت
کراچی ائیرپورٹ سے روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج ہو گا
سراپا شفقت و عنایت ماؤں کی عظمت کو سلام، مریم نواز
آزاد کشمیر کشیدہ صورتحال، متعدد شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مائوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 18 سے 22 مئی تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے
نرسوں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جا رہا ہے
سردار محمد لطیف خان کھوسہ کے گھرپر شوگرفری پاکستان پروگرام کیمپ کاانعقاد
ناظمہ صوبہ جنوبی پنجاب شازیہ سیال اور ناظمہ صوبہ خیبر پختونخواہ عائشہ سید اور دیگر نے اپنی ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا-