برطانیہ میں ایک اور پاکستانی ڈاکٹر کا کورونا سے انتقال

لندن(سی این پی)برطانیہ میں ایک اور برٹش پاکستانی ڈاکٹر نے کورونا سے لڑتے ہوئے جان قربان کردی۔برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹر عبدالفواد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔دوسری جانب لندن میں پاکستان ہائی کمیشن اور قونصلیٹ میں شخصی طور پر قونصلر سروسز غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردی ہے۔علاوہ ازیں برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 61 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 800 سے زائد افراد زندگی کی ہار گئے جس کے بعد برطانیہ میں کیسز کی کل تعداد 27 لاکھ سے زائد اور اموات 76 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں