کورونا،یو اے ای میں ویکسین لگانے کا عمل تیز کردیا گیا

یو اے ای(سی این پی)متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل تیز کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں روزانہ 47 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے اور حکومت مارچ تک آدھی آبادی کو ویکسین لگالینے کیلئے پرعزم ہے۔اماراتی حکومت نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے تمام شہری اور رہائشی ویکسین مفت وصول کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں