جارجیا میں سینیٹ کی دو نشستوں کیلئے ضمنی انتخاب، ڈیموکریٹس ایک پر کامیاب

واشنگٹن(سی این پی)امریکی ریاست جارجیا میں سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ایک پر کامیابی حاصل کرلی۔نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی ڈیموکریٹک پارٹی کو سینیٹ میں اکثریت کے لیے دونوں سیٹوں کی ضرورت ہے، ایک سیٹ پر کامیابی سے ان کی سیٹوں کی تعداد انچاس ہوگئی ہے۔ریپبلکنز کی پچاس سیٹیں ہیں، ایک سیٹ پر کامیابی سے انہیں سینیٹ پر کنٹرول حاصل ہو جائے گا، امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی پارٹی ریپبلکنز کی 50 اور ڈیموکریٹس کی 49 نشستیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں