بھارت میں برڈ فلو پھیل گیا، بڑی تعداد میں پرندے ہلاک، ہزاروں مرغیاں تلف

نئی دہلی(سی این پی)بھارت میں برڈ فلو پھیل گیا، مختلف ریاستوں میں بڑی تعداد میں پرندے ہلاک ہوگئے، ہزاروں مرغیاں بھی تلف کردی گئیں۔راجھستان اور مدھیہ پردیش سمیت چھ ریاستوں میں دو قسم کے برڈ فلو سے ہزاروں مرغیاں، بطخیں، کوے اور دیگر پرندے ہلاک ہو چکے ہیں، وبا کے پھیلنے کے بعد حکام نے چڑیا گھروں سمیت کئی جگہوں پر اسپرے کئے۔بھارتی ریاستیں ایک دوسرے پر برڈ فلو پھیلانے کا الزام لگا رہی ہیں، انتظامیہ نے ٹیسٹ کے لیے مرنے والے پرندوں کے سیمپل حاصل کر لیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں