پارلیمنٹ پر حملہ ناقابلِ قبول ہے، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن(سی این پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پارلیمنٹ حملے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ کیپیٹل ہل واقعے کے مجرموں کوانصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، پارلیمنٹ کی عمارت میں مظاہرین کا داخل ہونا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ مقاصد کے حصول کے لیے پرامن احتجاج کے ہر شہری کے بنیادی حق پر یقین رکھتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں