واشنگٹن(سی این پی)نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر واشنگٹن سمیت امریکا بھر میں حملوں اور ہنگامہ آرائی کا خطرہ ہے۔وفاقی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے خبر دار کیا ہے کہ 16 سے 20 جنوری تک سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر حملے ہو سکتے ہیں۔ایف بی آئی کے مطابق بائیڈن کے خلاف احتجاجا امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں سرکاری دفاتر اور عمارتوں پر بھی حملے کا خدشہ ہے۔ایف بی آئی کی وارننگ کے بعد کئی ریاستوں میں نیشنل گارڈز طلب کرلیے گئے ہیں اور امن و امان پر قابو پانے کے لیے 20 ہزار نیشنل گارڈز بھی تعینات ہیں جب کہ سیا سی رہنمائوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔دارالحکومت واشنگٹن میں لاک ڈائون جیسی صورتحال ہے جس کے باعث متعدد سڑکیں اور شہر میں رکاوٹوں کی تعداد بڑھا دی گئی جب کہ واشنگٹن کے مرکزی علاقوں میں ہوٹل بند بھی بند کروادیے گئے ہیں۔کیپیٹل ہل کے اطراف کاروبار، میٹرو اسٹیشنز، پارکس اور دیگر اہم مقامات 15سے 21 جنوری تک بند کر دئے گئے، کیپیٹل ہل کی عمارت کے اندر اور باہربھی فوج تعینات ہے، عمارت کو اونچی باڑ لگاکر امریکی سپریم کورٹ اور لائبریری آف کانگریس سے الگ کردیا گیاہے۔حکام نے شہریوں کو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے دن گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔سکیورٹی حکام نے انتہائی دائیں بازو کے گروپ کی جانب سے حملوں کا خدشہ ظاہر کیاہے۔ امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ ہفتے کے روز ایک مسلح گروپ واشنگٹن آنا چا ہتا ہے۔دوسری جانب امریکی نائب صدر مائیک پینس نے فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہیں حلف برداری کے دوران سکیورٹی پر بریفنگ دی گئی۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک