معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نے بی جے پی کے دھکمیوں کی وجہ سےگھر بدل لیا

ممبئی(سی این پی) بھارت میں انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے نشانے پر بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان ایک مرتبہ پھر آگئے ہیں جس کے بعد نہ صرف پولیس نے انہیں سخت سیکیورٹی مہیا کی ہے بلکہ انہوں نے اپنا پرانا گھر بھی تبدیل کردیا ہے۔بھارت میں جب سے جنونی ہندوؤں انتہا پسند ہندوؤں کی جماعت بی جے پی برسر اقتدار آئی ہے اس وقت سے وہاں تسلسل کے ساتھ اقلیتوں کو بالعموم اور مسلمانوں کو بطور خاص نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جنونی ہندوؤں کے گھٹیا اور جھوٹے الزامات کی زد میں اب تک ممتاز بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا، کپل شرما، کمل ہاسن، نجوت سنگھ سدھو المعروف پاجی، شبانہ اعظمی، عامر خان اور کراچی سوئٹس سمیت دیگر شخصیات و ادارے آچکے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار سیف علی خان کے آن لائن سیزن تانڈوو سے مبینہ طور پر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے جس پر بی جے پی سمیت چند دیگر جماعتیں احتجاج کررہی ہیں۔بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان نہ صرف شہرہ آفاق کرکٹر نواب منصور علی خان صدیقی پٹودی اور ممتاز اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور سے شادی کی ہے۔بھارتی ریاست بھوپال کے شاہی خاندان کے چشم و چراغ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے کا نام جب تیمورعلی خان رکھا گیا تھا تو اس وقت بھی جنونی ہندوؤں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سیف علی خان کی پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جن سے ان کی صاحبزادی سارہ علی خان ہیں جو اس وقت بالی وڈ کی متعدد فلموں میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے بھی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ممبئی میں سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر کے باہر پولیس کو تعینات کر دیا گیا ہے اور سیف علی خان کو اضافی سیکیورٹی بھی مہیا کی گئی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیف علی خان نے اپنے پرانے گھر کے پاس ایک نیا گھر خرید لیا ہے۔پولیس کی موجودگی میں ان کے ملازمین کو گھر کی اشیا پرانے سے نئے گھر میں منتقل کرتے دیکھا گیا ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بی جے پی کے متعدد سیاستدانوں نے مبینہ طور پر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر شو کو بند کرنے مطالبہ بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں