امتحان پاس کئے بغیر کوئی بچہ پروموٹ نہیں ہوگا، مراد راس

لاہور(سی این پی)زیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پرائمری مڈل اور یونیورسٹیزکھولنے جارہے ہیں، رواں سال امتحانات مئی میں لیے جائیں گے اور کوئی بچہ پرموٹ نہیں ہوگا ، جب تک امتحان پاس نہ کرلے۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونامیں پہلے6ماہ اسکول بندرہے پھرپونے2ماہ بندرہے، پرائمری مڈل اور یونیورسٹیزکھولنے جارہے ہیں، اسکول کھولنے کامقصدایجوکیشن نقصان کوپورا کرنا ہے، اس بارکوئی بچہ پرموٹ نہیں ہوگاجب تک امتحان پاس نہ کرلے۔مرادراس کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے ہوم ورک اورایم سی کیوزپراپ گریڈکررہے ہیں، ہم نے بچوں کیلئے اسپیشل ورک شیٹ بنائی ہے اور اسکولز کوایس اوپیزبتائے ، اسکولوں کوڈس انفیکٹ کرایاٹیچرزکوٹریننگ دیں ، جو بہت ضروری تھے۔وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی بچہ ماسک کے بغیراسکول نہیں آئیگا، 50فیصدبچے ایک دن باقی دوسرے دن آئیں گے، سب سے زیادہ اہم ایس اوپیز پرعمل درآمدکراناتھا، اٹک کے اسکولوں میں چھاپہ مارا،دیکھاایس اوپیزفالوہورہی تھیں، جتنی سختی سے ایس اوپیزپرعمل کرایاکہیں اور شاید نہ ہوا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے تدریسی نقصان کے باعث ٹی وی پرتعلیم اسکول شروع کیا، پرائیویٹ اسکول کی رجسٹریشن پہلی بارآن لائن کی گئیں اور پچھلے سال والدین کوریلیف دینے کیلئے فیسوںمیں20فیصد ڈسکائونٹ دیا، پنجاب میں 70فیصداسکول 5ہزار سے کم فیس والے ہیں، 70فیصد5ہزارسے کم فیس کی وجہ سے اس بار ڈسکائونٹ نہیں دیا، والدین سے درخواست ہے بچوں کی فیسیںجمع کرائیں۔مرادراس نے کہا کہ کوروناکی وجہ سے کافی بچے ڈراپ آئوٹ ہوئے، جوبچے اسکول چھوڑگئے ان کیلئے ہم مہم شروع کررہے ہیں، یہ مہم مرکزلیول پرچلے گی، مہم سے ہمارے سامنے اصل نمبر آئیں ہر چیزرپورٹ کی جائے۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم انصاف اکیڈمی بنانے جارہے ہیں،آپ کے پاس ڈیٹاہوگا، اس ڈیٹابیسڈپرآپ صحیح فیصلے کرسکیں گے، انصاف اکیڈمی پرکام شروع ہوچکاہے، نویں، دسویں، گیارہویں،بارہوریں کا ہر لیکچرفری ہوگا۔انھوں نے بتایا کہ انصا ف پرائمری اسکول آج سے ڈیڑھ سال پہلے شروع کیاتھا، ماضی میں لاہورشہرمیں ایک سرکاری اسکول نہیں کھولاگیا، اگر ہم 100اسکول کھولتے تو 4کروڑ روپے کا ایک اسکول کھلنا تھا، ہم 90دن میں21کروڑ روپے میں 100 اسکول کھولنے جارہے ہیں۔امتحانات کے حوالے سے مراد راس کا کہنا تھا کہ اس سال امتحانات مئی میں لیے جائیں گے، نیاتعلیمی سال جون یااگست میں شروع ہوگا بتا دیا جائے گا، کورونا وبا میں آن لائن پڑھناایک نئی چیزہے والدین کی شکایات آتی ہیں کہ بچے اتنی دیرآن لائن نہیں بیٹھ سکتے۔بے فارم کیلئے ڈیڈلائن رکھی ہوئی ہے ، ہرکسی کوبے فارم جمع کراناپڑیگا، زون کلاسزکے اندر اور آن لائن کلاسزمیں بچوں کوسمجھنے میں مشکلات ہیں۔وزیر تعلیم پنجاب نے واضح کیا کہ اسکول مالکان کومعلوم ہے ایس اوپیزپرعمل نہ کیا تو بند کردیا جائے گا، سندھ حکومت ،باقی سب میں اتفاق ہواتھااسکول کھولے جائیں،اسکولوں میں سب سے بڑاسیکشن پرائمری ہے، پرائمری کھولیں گے تو 2 سے 3 ہفتے میں دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، خدانخواستہ کیسزمیں اضافہ ہوا تو اسکول دوبارہ بند ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں