اسٹوڈنٹس لون، طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور(سی این پی) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور پنجاب بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت طلبہ کو آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس)اور پنجاب بینک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ اس منصوبے میں ملازمین اور طلبہ کے لیے آسان شرائط پر قرضے کی سہولت رکھی گئی ہے۔وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم اور صدر پنجاب بینک ظفر مسعود نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر پروفسیر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو جلد ریگولر کرنے جارہے ہیں، جبکہ فیڈرل ایمپلائیز ہائوسنگ اتھارٹی کے اشتراک سے چھت بھی فراہم کریں گے۔جاوید اکرم نے بتایا کہ یونیورسٹی جلد اسٹوڈنٹس لون کی سہولت فراہم کرے گی۔ پنجاب بینک میں میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے آن لائن درخواستیں لے رہے ہیں۔خیال رہے کہ دونوں فریقین کی جانب سے طالب علموں اور ملازمین کی سہولت کے لیے یہ اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں