پشاور(سی این پی)خیبر پختونخوا حکومت نے امتحانات میں نقل اور بوٹی مافیا کے خلاف کمر کس لی، پشاور کے تعلیمی اداروں کے امتحانی ہالز میں کیمرے نصب کرنے کو لازمی قرار دیدیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم کہتے ہیں کیمرے نہ ہونے والے امتحانی ہالز میں امتحانات نہیں ہونگے۔بوٹی مافیا کی کمر کیسے توڑی جائے، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے اس کا توڑ بالآخر نکال ہی لیا۔ پشاور میں محکمہ تعلیم کی جانب سے میٹرک امتحانات میں نقل کا رجحان روکنے کیلئے امتحانی ہالوں میں کیمرے نصب کرنا لازمی قرار دیدیا، ان کیمروں کو پشاور بورڈ کی عمارت میں قائم مانیٹرنگ روم سے منسلک کیاجائے گا جہاں سے امتحان گاہ کا جائزہ لیا جائے گا۔امتحان گاہ میں لگائے گئے خفیہ کیمروں کا نقل کرنے والے طلبہ نشانہ بنیں گے، شہری کہتے ہیں حکومت کا امتحانی ہالوں میں کیمرے نصب کرنے کا اقدام خوش آئند ہے۔صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ کیمرے نہ ہونے والے امتحانی ہالوں میں امتحانات کا انعقاد نہیں ہوگا، بوٹی مافیا کا قلع قمع کرنے کیلئے امتحانی ہالوں کے قریب پولیس بھی تعینات کی جائے گی۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک