این سی او سی کا معیاری و موثر کورونا کی ویکسین خریداری پر زور

اسلام آباد (سی این پی) نیشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے معیاری و موثر کورونا ویکسین کی خریداری پر زور دیتے ہوئے کہا حکومت کورونا ویکسی نیشن کرنیوالے افرادکاریکارڈمرتب کرے گی۔تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمودالرحمان کی زیرصدارت این سی اوسی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر صفدر رانا ، وزارت قومی صحت اور متعلقہ حکام شریک ہوئے جبکہ سیکریٹری ہیلتھ عامر خواجہ اور چاروں صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر اور حکومتی اقدامات پر غور کیا گیااور چیف سیکرٹریز نے کورونا کیسز سمیت ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ میں کہا کہ صوبوں میں ایس او پیز پرعملدرآمد پرسخت اقدامات جاری ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے جا رہے ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پرریسٹورنٹس، کاروباری مراکزکوجرمانے کیے جا رہے ہیں، صوبوں میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر املاک سیل کی ہیں۔وزارت صحت حکام نے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی ٹیسٹنگ پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے آنیوالوں کی ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ ہورہی ہے، ٹیسٹ مثبت آنے پرمسافروں کوقرنطینہ منتقل کیاجاتاہے۔اجلاس میں کورونا ویکسین کی دستیابی اور تقسیم پر غور کیا گیا ، این سی او سی نے معیاری و موثر کورونا ویکسین خریداری پر زور دیتے ہوئے کہا حکومت کورونا ویکسی نیشن کرنیوالے افرادکاریکارڈمرتب کریگی، بیرون ملک سے آئے مسافر کورونا ویکسی نیشن کاریکارڈ فراہم کریں گے اور حکومت بیرون ملک سے آئے ویکسینیٹڈ مسافروں کا ریکارڈ مرتب کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں