اسلام آباد(سی این پی) ہائی کورٹ نے آن لائن امتحانات کیلئے نجی یونیورسٹی کے طلبا کی درخواست پر ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ ایچ ای سی کا ہے، عدالت اس میں کچھ نہیں کر سکتی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آن لائن امتحانات کیلئے نجی یونیورسٹی کے طلبا کی درخواست پر سماعت ہوئی، نجی یونیورسٹی طلبا یونین کی جانب سے وکیل قاضی رشید اور عمار ستی عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت یونیورسٹی انتظامیہ کو کویڈ کی وجہ سے ان لائن امتحانات لینے کا حکم دے اور حتمی فیصلے تک یونیورسٹی کو طلبا کے خلاف کارروائی سے روکے۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ کا متعلقہ فورم تو ایچ ای سی ہے، وہاں کیوں نہیں دی، یہ معاملہ ایچ ای سی کا ہے، عدالت اس میں کچھ نہیں کر سکتی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے دلائل کے بعد نجی یونیورسٹی کے طلبا کی درخواست نمٹا دی۔خیال رہے پنجاب کے شہر لاہور اور فیصل آباد میں آن لائن امتحان کیلئے طلبا کا احتجاج پرتشدد ہوگیا تھااور مشتعل مظاہرین نے یونیورسٹی کے دروازے کو آگ لگادی تھی۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک