بڑی خوشخبری، سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں

ریاض(سی این پی) سعودی عوام کے لیے اچھی خبر آگئی، مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہوگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں گراوٹ دیکھی گئی، ایسا عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کے بعد ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی کے اثرات سعودی سونے کی مارکیٹ پر بھی پڑے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد سعودی عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونا جمعرات کو 222.32 ریال میں فروخت ہوا جبکہ بدھ کو اس کی قیمت 222.98 ریال تھی۔اسی طرح21 قیراط سونے کی قیمت بدھ کو 195.11 ریال تھی لیکن جمعرات کو گھٹ کر 194.53 ریال ہوگئی۔جمعرات کے روز18 قیراط ایک گرام سونا 166.74 ریال، 14 قیراط ایک گرام سونا 129.69 ریال اور 12 قیراط ایک گرام سونا 111.16 ریال میں بیچا گیا۔ مملکت میں ایک اونس سونا بدھ کو 6937.20 ریال میں دستیاب تھا۔جمعرات کے دن ایک اونس سونے کی قیمت کم ہوکر 6918.75 ریال ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں