دو فیصد پاکستانیوں کو بنیادی ضروریات پوری کرنے کیلئےکھانے میں کمی کا سامنا

اسلام آباد(سی این پی)معاشی اشاریوں میں بہتری کے باوجود دو فیصد پاکستانی عوام بنیادی ضروریات پوری کرنے کےلئے کھانے میں کمی پر مجبور ہیں۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہےکہ اخراجات پورے کرنے کےلیے سستی غذائی اشیاء استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 16 فیصد سے کم ہوکر 3 فیصد پر آگئی۔اس کے علاوہ رشتے داروں سے ادھار مانگ کر گھریلو اخراجات پورے کرنے والوں کی شرح 21 فیصد سے 13 فیصد ،اثاثے بیچ کر گھر کے اخراجات پورے کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 7 سےکم ہوکر چار فیصد رہ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں