ملک بھر میں ٹائیفائیڈ سے بچا ئوکی ویکسینیشن مہم کا آغاز

اسلام آباد (سی این پی) ملک بھر میں ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم کے دوران 9 ماہ سے15سال کے12.7ملین بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسین لگائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ پنجاب کے 12 اضلاع اور اسلام آباد میں ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوگیا ہے ، 9 ماہ سے15سال کے 12.7ملین بچوں کو ٹائیفائیڈ کی ویکسین لگائی جائے گی۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے موثر اقدامات کیے ہیں، حفاظتی ٹیکوں سے متعلق توسیعی پروگرام کو ترجیح دے رہے ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ٹائیفائیڈویکسین کی مدد سے روکا جاسکتا ہے، جوخوراک کی ویکسین ہے، ٹائیفائیڈمتعدی بیماری ہے اوریہ آلودہ خوراک ،پانی سے پھیلتی ہے ، آج سے15فروری تک اسلام آباد میں ٹائیفائیڈ ویکسین لگے گی۔انھوں نے کہا کہ ٹائفائیڈ ویکسین سے مہلک بیماری کیخلاف مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے، والدین سے اپیل ہے 9 ماہ سے 15سال تک بچوں کو ٹائیفائیڈ انجکشن لگوائیں ، ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو متعدی بیماری سے بچائیں اور انہیں صحت مند اور محفوظ مستقبل فراہم کریں۔یاد رہے وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم گزشتہ سال منعقد ہوئی تھی، سندھ میں انسداد ٹائیفائیڈ مہم سے کیسزمیں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔خیال رہے حکومتِ پاکستان نے یہ نئی ویکسین ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)کے ذریعے منظور کروائی تھی اور یہ ویکسین صوبہ سندھ میں دو ہفتوں کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوران استعمال کی گئی ، صوبہ سندھ میں 2017 کے بعد سے اب تک ٹائیفائیڈ کے 10,000 کیسز درج کیے گئے تھے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں