وزیراعظم کی عوام سے گفتگو کا مقصد مسائل کی نشاندہی اورممکنہ حل ہے،شبلی فراز

اسلام آباد(سی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی عوام سے گفتگو کا مقصد انکے مسائل کی نشاندہی اورممکنہ حل ہے، انہوں نے قوم کو اپنا ویژن پہنچایا۔ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس طریقہ کار سے عوام کو براہ راست سوال کرنے اور حکومت کو عوامی تجاویز سے استفادہ کا موقع ملتا ہے، یہ جمہوریت کا بنیادی جزو ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں