وزیراعظم کا کچی بستی کے غریب مکینوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا حکم

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہری کی لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیاکرنے کی تجویز پر وزیراعظم عمران خان نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے کندھوں پر لکڑیاں لے جانے والی خواتین اوربزرگ شہریوں کے لئے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیرا عظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ریڈ زون کے اطراف میں کچی بستی کے غریب مکینوں کے لیے فوری سہولت اور لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق سی ڈی اے کچی بستی کے مکینوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گی۔ ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ سہولت کے ذریعے خواتین ، بچوں و بزرگوں کو مسلم کالونی تک رسائی ہوگی۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سی ڈی اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں