سعودی پولیس نے جدہ جانے والے راستے سیل کردئیے

ریاض(سی این پی) جدہ کورنیش پر لوگوں کے تفریح کی غرض سے جمع ہونے کے بعد سعودی حکام نے اسے عارضی طور پر بند کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے شہر جدہ کے کمشنر کی جانب سے احکامات صادر ہونے کے بعد مکہ پولیس نے کورنیش جانے والے راستے سیل کردئیے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مکہ پولیس کی جانب سے راستے سیل کرنے کے بعد عارضی طور پر چیک پوسٹ بھی قائم کرلی گئی ہے تاکہ کسی بھی شہری یا غیر ملکی کو جدہ کورنیش جانے سے روکا جائے۔دوسری جانب مشرقی ریجن میں دمام ، الخبر کا ساحل بھی احتیاطی تدابیر کے تحت عارضی طور پر بند کرکے وہاں آنے والوں کو دوسرے راستے سے جانے کی ہدایت کی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق جمعے کی شب جدہ کورنیش پر لوگوں کی بڑی تعداد تفریح کی غرض سے جمع ہوئی تھی جس کے باعث اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ساحل کوکھولنا وہاں آنے والوں کے مکمل طورپر ضوابط پرعمل کرنے سے مشروط کردیا گیا ہے تاہم عارضی طورپر کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے احتیاطی طور پربند کرکے وہاں پولیس چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں