چلی، اسٹریٹ آرٹسٹ کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مظاہرے

سان تیاگو(سی این پی)چلی میں اسٹریٹ آرٹسٹ کی پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے، پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔دارالحکومت سان تیاگو سمیت کئی شہروں میں ہزاروں نوجوانوں نے پولیس کی بربریت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، سکیورٹی اہلکاروں نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ متعدد افراد زخمی ہو گئے اور کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔سیکڑوں افراد نے پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے آرٹسٹ کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں