پنجاب میں چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز کی تعمیر کے لیے معاہدہ

لاہور(سی این پی) صوبہ پنجاب میں چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز کی تعمیر کے لیے معاہدہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق معاہدہ محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان طے پایا۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب نے شرکت کی۔ 13ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی ڈیمز کی تعمیر کیلئے جدیدترین ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی۔اس موقع پر پنجاب کے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پائلٹ پراجیکٹ رواں برس جون میں شروع کیا جائے گا، ڈیم بننے سے 2لاکھ سے زائد ایکڑاراضی کو پانی ملے گا، سیلاب کے خطرات اور نقصانات کم ہوں گے۔دوسری جانب عثمان بزدار نے دربارحضرت سیداحمدسلطان سخی سرور پر لنگر خانے کا آغاز کردیا۔صوبائی وزیراعلی نے کہا کہ لنگرخانوں کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھایا جارہا ہے، پناہ گاہوں کے باہر غریب افراد کے لیے لنگر خانے کھولے جارہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے کبھی کمزورطبقے کی فلاح کے لیے قدم نہیں اٹھایا، تحریک انصاف کی حکومت بے آسرا طبقے کا سہارا بنی ہے، عوام کی خدمت کے لیے ہرممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں