کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے امارات کا اہم فیصلہ

ابو ظہبی(سی این پی) متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے ملک میں صرف بڑی عمر کے افراد اور بیماروں کو کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے عارضی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اس وقت ملک میں صرف بڑی عمر کے افراد اور بیماروں کو کرونا وائرس کی ویکسین لگائی جائے گی۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کے حوالے سے مذکورہ فیصلہ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ بیماری کی روک تھام کی جا سکے۔اگلے 4 سے 6 ہفتوں کے دوران حکام زیادہ سے زیادہ عمر رسیدہ اور مخصوص بیماریوں میں مبتلا افراد کو ویکسین لگانے کی کوشش کریں گے، کچھ کیسز میں آبادی کے دیگر طبقات کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ویکسی نیشن پالیسی میں عارضی تبدیلی اس وقت کی گئی جب گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 3 گنا بڑھ گئی۔ 3 فروری کو امارات میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 977 نئے کیسز سامنے آئے۔امارات میں چین کی تیار کردہ سائنو فارم ویکیسن تمام بالع افراد کے لیے مہیا کی گئی تھی جبکہ دبئی نے فائزر اور ایسٹرا زنیکا کی ویکسین بھی ریاست کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے مہیا کی تھی۔ ویکسی نیشن کے حوالے سے ترجیح بڑی عمر کے افراد اور بیماروں کو دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں