جوبائیڈن نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کیلئے شرط رکھ دی

واشنگٹن(سی این پی) امریکی صدر جوبائیڈن نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کے لیے مشروط رضامندی ظاہر کردی۔جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کو مذاکرات کی میزپرلانے کے لیے پابندیاں نہیں ہٹائیں گے، ایران نے یورینیئم کی افزدگی روک دی تو پابندیاں ہٹادیں گے۔امریکی صدر کے بیان پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ جوہری معاہدے کی پاسداری پر ایران کی واپسی ، امریکی پابندیوں کے خاتمے سے ہی ممکن ہوگی۔واضح رہے کہ ایران نے امریکی پابندیوں پر عالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کررکھا ہے اور عالمی عدالت انصاف نے امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کی درخواست کوقابل سماعت قرار دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں