میانمار، فوجی بغاوت کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج جاری، پولیس کو پھول پیش کیے

ینگون(سی این پی) میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت نیپیٹو میں ہزاروں افراد فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر آ گئے اور فوجی بغاوت نامنظور کے نعرے لگائے۔مظاہرین کی جانب سے میانمار کی ڈی فیکٹو سربراہ آنگ سان سوچی کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے پانی کی توپوں کا استعمال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پانی کے پریشر سے گر کر کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس کو پانی روکنے کی اپیل کی گئی اور انہیں پھول پیش کیے گئے، مظاہرین کی اپیل پر پولیس نے پانی کی توپوں کا استعمال روک دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں