بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں گلیشیئر پھٹنے سے تباہی، 14 افراد ہلاک، 170 سے زائد لاپتہ

اترا کھنڈ(سی این پی)بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں گلیشیئر پھٹنے سے تباہی، سیلابی ریلا کئی افراد کو بہا لے گیا، 14افراد ہلاک اور 170 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں، سیکڑوں مویشی بھی پانی میں بہہ گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں گلیشیئر کے ڈیم سے ٹکرانے کے بعد سیلاب آگیا۔ ضلع چمولی میں ڈیم تباہ ہونے سے قریبی گائوں زیر آب آگئے، پانی میں بہہ جانے کی وجہ سے کئی افراد ہلاک اور سیکڑوں لاپتہ ہوگئے، انتظامیہ نے اردگرد کے دیہات خالی کرا لئے ہیں۔حکام کے مطابق واقعے میں رشی گنگا بجلی گھر کا منصوبہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ تپوانو ڈیم کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے، سیلاب سے سیکڑوں مویشی بھی پانی میں بہہ گئے، متاثرہ علاقے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ہمالیہ کے اس علاقے میں کئی گلیشیئر موجود ہیں، ماہرین کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر آئس بلاکس ٹوٹے اور پانی سیلابی ریلے کی صورت میں تباہی کی داستان چھوڑ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں