چین ،گیمنگ کمپنی نے 2020 کامیاب انداز میں گزارنے پر اپنے ملازمین کو تحائف دیے

بیجنگ(سی این پی)چین کی گیمنگ کمپنی نے 2020 کامیاب انداز میں گزارنے پر اپنے ملازمین کو پلے اسٹیشن 5 بطور تحفہ دے دیا۔کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں زیادہ ترکاروبارگراوٹ کا شکار رہے تاہم گیمنگ کمپنی نے عالمی وبا کے دوران نقصان میں جانے کے بجائے منافع کمایا۔اس خوشی میں کمپنی کی جانب سے اپنے تمام ملازمین میں پلے اسٹیشن 5 کے علاوہ گرافک کارڈز، آئی فون اور آئی پیڈز تقسیم کیے گئے۔ادارے کی جانب سے شاندار تحائف ملنے کی خوشی میں کمپنی کے ایک ملازم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراس بارے میں بتایا کہ کمپنی میں سالانہ میٹنگ کےموقع پرایک کامیاب سال کے لیے ملازمین کو یہ شاندار تحفہ دیاگیا۔مذکورہ گیمنگ کمپنی کا شمار ان کمپنیوں میں کیا جاتا ہے جو کرونا وائرس وبا کے دوران نقصان میں جانے کے بجائے فائدے میں رہیں اور گیمنگ گیجٹس کی فروخت میں اضافے کے باعث سال 2020 کے دوران بے تحاشہ منافع کمایا۔گزشتہ برس نومبر میں ریلیز کیا جانے والا پلے اسٹیشن 5 نہایت مقبول ہوچکا ہے اور اس کی فروخت لاٹری سسٹم کے ذریعے کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں