کراچی(سی این پی)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بے نامی اکائونٹس کے بعد بے نامی گاڑیاں رکھنے کا انکشاف ہوا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے گاڑیاں ضبط کرنے کی تیاری شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے بے نامی گاڑیوں کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا ہے، تحقیقات میں ایک شخص کے نام پر 12 مہنگی گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔مذکورہ بے نامی مہنگی گاڑیوں میں 2 مرسڈیز بینز، 2 پراڈو اور 2 بی ایم ڈبلیو، 1 کیڈیلک اور 5 کرولا گاڑیاں شامل ہیں۔اس حوالے سے ایف بی آر کے بے نامی زون کراچی نے 20 بے نامی گاڑیوں کے کیسز درج کیے تھے جس کے بعد بے نامی ایجوڈیکیٹنگ اتھارٹی نے بے نامی زون کراچی کے حق میں فیصلہ دے دیا۔بے نامی گاڑیاں رکھنے والے افراد کے پاس 45 دن میں اپیل دائر کرنے کا موقع تھا تاہم بے نامی گاڑیوں کے کسی بھی مالک نے فیصلے کے خلاف اپیل نہیں کی۔اب بے نامی زون نے گاڑیاں ضبط شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے اور اس کے لیے نیشنل ہائی وے موٹر پولیس، اینٹی کار لفٹنگ سیل اور پولیس سے مدد طلب کرلی ہے۔تحقیقات کے مطابق 20 بے نامی گاڑیوں کی قیمت 20 کروڑ روپے کے قریب ہے، بے نامی گاڑیوں کو ضبط کرنے کے بعد ان کی نیلامی کر کے ریونیو وصول کیا جائے گا۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی