این سی او سی کا اجلاس، کورونا ویکسی نیشن میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی

اسلام آباد(سی این پی) نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی ہوئی ، این سی او سی ویکسی نیشن اسٹرٹیجی پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرکااجلاس ہوا، جس میں ملک میں کورونا کی صورتحال، حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔این سی او سی نے ملک میں جاری انسداد کورونا مہم پر تفصیلی غور کیا اور کہا ملک بھر میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسی نیشن جاری ہے، کورونا ویکسی نیشن باقاعدہ طریقہ کاروضع کیا گیا تھا ویکسی نیشن کیوضع کردہ طریقہ کار پر مکمل عملدرآمدنہیں ہوا۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کا وضع کردہ طریقہ کاراسٹیک ہولڈرز سے شیئرکیاگیاتھا، بعض اسٹیک ہولڈرزنے وضع کردہ طریقہ کارکی خلاف ورزی کی، صوبوں کو ویکسی نیشن گائیڈلائنزپر عملدرآمدکی ہدایت کی ہے۔اسد عمر نے کہا کورونا ویکسی نیشن میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی ہوئی ، بے قاعدگیوں کی نشاندہی نمز نے کی ، نمزسسٹم کے قیام کا مقصد انسداد کورونا مہم کی نگرانی کرنا تھی، نمز کامقصد ویکسی نیشن مہم میں شفافیت یقینی بنانا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی ویکسی نیشن اسٹرٹیجی پر عملدرآمد یقینی بنائے گی، پہلیمرحلے میں رجسٹرڈ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن ہوگی، نمز،ریسورس مینجمنٹ سسٹم بائی پاس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبوں نے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن کر لی ہے ، شفافیت یقینی بنانے کیلئے انسداد کورونا مہم کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں 27228 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہو چکی ، اسب سیزیادہ ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن سندھ میں ہوئی، سندھ میں21121،پنجاب 4458 ، کے پی میں 691، اسلام آبادمیں274 ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہوچکی ہے جبکہ آزاد کشمیر 239، گلگت بلتستان 312 ہیلتھ ورکرز، بلوچستان میں 133 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکی ویکسی نیشن ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں