اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں مزید دو گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے گئے۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی۔ جیل حکام نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت شہباز شریف روسٹرم پر آئے اور کہا کہ آج جو بات کرنا چاہتا ہوں وہ میرے کیس سے متعلق ہے، نیب نے 58 والیم پر مشتمل کیس بنایا، منی لانڈرنگ، کک بیکس سمیت دیگر الزامات لگائے گئے، اسی طرح کے الزامات برطانوی اخبار نے بھی لگائے تھے، 5 فروری کو لندن ہائیکورٹ میں اس کیس پر سماعت ہوئی، ڈیلی میل کے وکیل نے اعتراف کیا کہ میرے خلاف کوئی شواہد نہیں۔جس پر جج جواد الحسن نے کہا کہ انہیں کہنے دیں، نیب والے کہتے ہیں ان کے پاس شواہد موجود ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حتمی فیصلہ آ گیا ؟ اگر آپ کو یقین ہے تو اس عدالت کا فیصلہ ساتھ لگائیں، بریت کی درخواست دیں، ہم فیصلہ کر دیں گے۔دوران سماعت شہباز شریف نے دعوی کیا کہ نیب نے جو 58 والیم پر مشتمل ریفرنس دائر کیا وہ تمام دستاویزات ڈیلی میل کو بھی پہنچائی گئیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا اور کہا کہ لندن کے کیس کا اس ریفرنس سے کوئی تعلق نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوئی تو معافی مانگ کر گھر چلا جائوں گا۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 فروری تک توسیع کر دی۔ آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو جرح کے لیے طلب کرلیا۔دوسری جانب شہباز شریف نے نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا اور خیریت دریافت کی، دونوں بھائیوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی