کوہ پیمائوں نے کے ٹو سرکرنے کی مہم ختم کردی

اسکردو(سی این پی) غیر ملکی کوہ پیمائوں نے مسلسل خراب موسم کے سبب کے ٹو سرکرنے کی مہم جوئی ختم کردی۔ذرائع کے مطابق غیرملکی کوہ پیما کے ٹو کی سرمائی مہم ختم کرکے بیس کیمپ سے اسکردو روانہ ہوگئے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ کے ٹو کی سرمائی مہم جوئی میں 50 سے زائد بین الاقوامی کوہ پیمائوں نے حصہ لیا جن کا تعلق 18 ممالک سے تھا جب کہ 10 رکنی نیپالی ٹیم نے 16 جنوری کو کے ٹو سر کیا تھا۔یاد رہے کہ 2 ماہ طویل مہم جوئی کے دوران 3 کوہ پیما جاں بحق اور 3 لاپتا ہوئے جن میں پاکستان کے کوہ پیما علی سدپارہ بھی تاحال لاپتا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں