علی سد پارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیمائوں کی تلاش کیلئے 6 رکنی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد(سی این پی)علی سد پارہ سمیت غیر ملکی کوہ پیمائوں کی زمینی راستے سے تلاش کیلئے مقامی کوہ پیمائوں کی 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے باعث گزشتہ روز زمینی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا جو آج سنگین موسمی حالات کے سبب پھر روک دیا گیا ہے تاہم 6 مقامی کوہ پیمائوں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو علی سد پارہ اور ان کے ہمراہ جانے والے 2 غیر ملکی کوہ پیمائوں آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جان پابلو کو تلاش کرے گی، واضح رہے کہ تینوں کوہ پیما 5 فروری سے لاپتہ ہیں۔قبل ازیں علی سد پارہ گیشربرم، سپانتک پیک، نانگا پربت، چین کی مزتاغ اتا،براڈ پیک، نیپال کی پوموری پیک اور کے ٹو کے علاوہ دیگر کئی چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں