وفاقی ملازمین کے مسائل کوجلد حل کرلیا جائیگا، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد(سی این پی)وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم وفاقی سرکاری ملازمین سے متعلق آگاہ ہیں، ان کے مسائل کوجلد حل کرلیا جائیگا، امید ہے احتجاج آج ختم ہوجائیگا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، معیشت کو کافی حد تک درست سمت میں گامزن کر دیا۔وزیراعظم نے وزارتوں کوتنخواہوں کا مسئلہ حل کرنے کاکہا ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں نے ہمارے لیے مسائل چھوڑے۔ علی محمد، پرویز خٹک اور شیخ رشید پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے۔واضح رہے اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج جاری ہے جسے ناکام بنانے کیلئے پولیس نے پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔ پولیس نے دھرنے کے 7 قائدین کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں چیف آرگنائزر آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں