برطانوی شاہی جوڑے کو بھی کرونا ویکسین لگا دی گئی

لندن(سی این پی) برطانوی شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ نے کرونا ویکسین لگوا لی۔تفصیلات کے مطابق پرنس چارلس اور ڈچز آف کورنویل شہزادی کمیلا کو کرونا وائرس کی پہلی ڈوز لگا دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ چارلس 72 برس جب کہ ان کی اہلیہ 73 سال کی ہیں، دونوں عمر کے لحاظ سے ویکسین ترجیحی گروپ نمبر 4 میں ہیں، شاہی جوڑے کو ویکسین ان کی باری پر لگائی گئی ہے۔یاد رہے کہ شہزادہ چارلس بھی گزشتہ برس کرونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے، ان کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا، جس پر انھیں آئسولیشن میں جانا پڑا تھا، تاہم 7 روز آئسولیشن میں گزارنے کے بعد وہ صحت یاب ہو کر باہر آ گئے تھے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔ادھر برطانیہ میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا انفیکشن سے مزید ایک ہزار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، پبلک ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کرونا کے 13 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔برطانیہ میں کرونا وائرس کا نیا اسٹرین نہ صرف کیسز میں اضافے کا سبب بنا بلکہ اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ میں اب تک کرونا وبا کے دوران 1 لاکھ 14 ہزار 851 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 39 لاکھ 85 ہزار لوگ وائرس سے متاثر ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں