مائونٹ ایورسٹ سرکرنے کا جھوٹا دعوی، 2 بھارتی کوہ پیمائوں پر پابندی عائد

کٹھمنڈو(سی این پی)غلط بیانی پر نیپالی حکام نے 2 بھارتی کوہ پیمائوں کے ایورسٹ سمٹ سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیئے، کوہ پیمائی کے حوالے سے ان دونوں اور ان کے ٹیم لیڈر پر 6 سال کیلئے پابندی لگا دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی باشندوں نریندر سنگھ یادیو اور سیما رانی گوسوامی نے 2016 میں مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کا دعوی کیا تھا جس پر محکمہ سیاحت نے انہیں سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے ۔نیپال کی محکمہ سیاحت کا کہنا ہے کہ تنازع اس وقت پیدا ہوا جب گزشتہ سال نریندر یادیو کو ایک ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا جس کی انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں نے کبھی مائونٹ ایورسٹ کو سر نہیں کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں