جرمنی، برطانیہ اور فرانس کی سعودی ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کے حملے کی مذمت

ریاض(سی این پی)جرمنی، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے سعودی ائیرپورٹ پرحوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ جرمنی، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں سعودی ائیرپورٹ پر حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔اعلامیے میں آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بدھ کے روز عرب اتحادی افواج نے ابہا ائیرپورٹ اور شہری آبادی پر حوثیوں کے ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعوی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں