میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف جھیل میں کشتیوں پر مظاہرہ، امریکا کا پابندیاں لگانے کا اعلان

ینگون(سی این پی)میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج جاری ہے، ملک کے جنوبی حصے کی بڑی جھیل میں کشتیوں پر مظاہرہ کیا گیا، دوسری جانب امریکا نے میانمار کے فوجی لیڈروں پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔میانمار میں نوجوانوں، طلبہ اور سیاسی کارکنوں کا احتجاج جاری ہے، فوجی بغاوت کے خلاف جھیل میں ہونے والے احتجاج میں شریک لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جمہوریت کے حق میں نعرے درج تھے۔ لوگوں نے سیاسی رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔ میانمار میں فوجی بغاوت کے آغاز سے سیاسی رہنمائوں کو پابند سلاسل رکھا گیا ہے جس کی عالمی برادری کی جانب سے مذمت جاری ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہائوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا میانمار کے فوجی لیڈروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے بھی میانمار کے فوجی عہدیداران پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں