ڈیبیٹ کارڈز کی کلوننگ سے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

نئی دہلی(سی این پی) بھارتی پولیس نے ڈیبیٹ کارڈز کی کلوننگ کے ذریعے شہریوں کے اکائونٹ سے رقم نکالنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے ریاست اتر پردیش میں کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے کلون ڈیبیٹ کارڈز، ڈھائی لاکھ روپے اور دیگر اشیا برآمد کیں ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزمان کی شناخت فروز اور سچن شرما کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق بھنوٹا گائوں اور تلپتا ہے۔پولیس نے دونوں کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ، سات کارڈ ریڈر مشین، دو گرین وال کارڈ ریڈر، دو مائیکرو کیمرہ سسٹم، 69 خالی ڈیبٹ کریڈٹ کارڈز، کلوننگ ڈیوائسز کے لئے ٹول کٹ اور 2.50 لاکھ روپے کیش برآمد کرلئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں دھوکہ دہی کے 7 مقدمات درج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں