مواخذے کی کارروائی مسترد، ٹرمپ کا سینیٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

واشنگٹن(سی این پی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی مسترد کرنے کے سینیٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا تاریخی اور خوبصورت لمحہ ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کی جانب سے مواخذے کی کارروائی مسترد ہونے کے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ابھی تو شروعات ہوئی ہے، ہماری سیاسی مہم ابھی شروع ہوئی ہے، آنے والے مہینوں میں اور بھی بہت کچھ بتانا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکی برتری کے حصول کے لیے مل کر اپنا ناقابل یقین سفر جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔خیال رہے کہ امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی عددی برتری پوری نہ ہونے کے باعث مسترد کرتے ہوئے انہیں کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملے کے الزام سے بری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں