کراچی (سی این پی)اداکارہ حرا مانی پر ویلنٹائن ڈے (محبت کے عالمی دن) کے موقع پر اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔14 فروری کا دن دنیا بھر میں محبت کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن لوگ اپنے پیاروں کے ساتھ مختلف طریقوں سے اظہار محبت کرتے ہیں۔ کوئی اپنے پیاروں کو پھول دے کر محبت جتاتا ہے تو کوئی انہیں تحفے دیتا ہے۔اداکارہ حرا مانی نے یہ دن تھوڑے مختلف انداز میں منانے کےلیے اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور لوگوں کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا محبت سب کے لیے ہوتی ہے۔ محبت پھیلائیں میری نذیرا باجی۔تاہم انہیں اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔ لوگوں نے ان کی تعریف کرنے کے بجائے ان پر تنقید کرنی شروع کردی۔ اور ان کی ملازمہ کے پرانے کپڑوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا اپنے ملازمین کو پہننے کے لیے کچھ بہتر کپڑے دے کر محبت پھیلائیں۔اریبہ نامی صارف نے تبصرہ کیا آپ کا شیشہ کتنا صاف ہے۔ مدیحہ نامی خاتون نے حرامانی پر طنز کرتے ہوئے لکھا اپنی ملازمہ کے ساتھ تصویر لے کر بڑا کوئی احسان کیا ہے آپ کیا ظاہر کرنا چاہ رہی ہیں؟ کم از کم ان کو نیا سوٹ ہی لے دویا کوئی اپنا پہنا ہوا سوٹ دے دو۔ایک صارف نے ویلنٹائن ڈے کو منانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا اسلام میں یہ دن منانا مسلمانوں کے لیے جائز نہیں۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک