لاہور(سی این پی)وزیراعلی سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیاحت کا بہت پوٹینشل موجود ہے، اس شعبے کو ترقی دے کر معیشت کو مستحکم کیا جا سکتا ہے۔وزیراعلی سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے دور افتادہ مقام ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا کر سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔ اقدام سے علاقے کی قسمت بدلے گی اور مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی کے لئے لاہور کی طرز پر ان علاقوں میں انڈر گرائونڈ سٹوریج واٹر ٹینک بنانے کا جائزہ لیا جائے گا۔ ہماری توجہ پسماندہ علاقوں پر مرکوز ہے۔ اب کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔ پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں کی یکساں ترقی پاکستان تحریک انصاف کا نصب العین ہے۔ ماضی میں جنوبی پنجاب کے فنڈز کو بعض مخصوص شہروں پر خرچ کیا گیا۔ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے۔ اب جنوبی پنجاب کے فنڈز نہ کسی دوسرے شہر منتقل ہو سکتے ہیں اور نہ ہی ان فنڈز کو کسی اور منصوبے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ترقی کا سفر چند مخصوص شہرو ں سے نکل کر پنجاب کے پسماندہ علاقوں تک پہنچ چکا ہے۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار