اسلام آباد(سی این پی)ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ کروانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں15 فروری تک توسیع امیدواروں کی سہولت کے لیے کی گئی جبکہ سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ 3 مارچ 2021 کو ہی ہو گی۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 12 فروری کو نئیر بخاری کے مراسلے میں تاریخوں اور دورانیے پر مشکلات کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ 13 فروری کو حکومت سندھ کے نمائندے نے بھی ایسی ہی مشکلات اظہار کیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر بھی شکایات موصول ہوئیں جس کے بعد کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 15فروری تک توسیع کی گئی تاہم سینیٹ الیکشن کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ غیر ضروری بیانات سے الیکشن کمیشن کے آئینی فرائض اور غیر جانبدارانہ حیثیت کو متنازع بنانے سے گریز کیا جائے۔
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار