نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ناقص تعمیرات کا پول کھل گیا

اسلام آباد(سی این پی) نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ناقص تعمیرات کا پول کھل گیا،تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود پارکنگ ایریا کے گٹر ابلنے لگے، پارکنگ ایریا میں گٹر ابلنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں گٹر ابلنے سے پارکنگ اسٹینڈ 14، 15 اور 16 شدید متاثر ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانوروں کو روکنے کےلیے تعمیر کی گئی بائونڈری وال دو روز کی بارش نہ برداشت کرسکی تھی اور گرگئی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ بائونڈری وال جنگلی جانوروں کی آمد روکنے کےلیے تعمیر کی گئی تھی تاکہ جنگلی جانوروں کو رن وے پر داخل ہونے سے روکا جاسکے۔بعدازاں باؤنڈری وال کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں