سعودی شہزادے کا احسن اقدام

ریاض(سی این پی) سعودی دارالحکومت کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کورونا متاثرہ افراد اور ان کے خاندان کو غذائی پیکٹس فراہم کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے ہدایت کی ہے کہ وہ افراد جو کورونا کا شکار ہوئے اور ان کے اہل خانہ کو غذائی پیکٹس فراہم کیے جائیں۔سعودی عرب میں فلاحی ادارہ خیرات الریاض روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں غذائی پیکٹس متاثرین کو فراہم کرے گا۔شہزادے نے یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیرملکی ملازمین تک بھی کھانوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔خیال رہے کہ فلاحی تنظیم خیرات الریاض شادی بیاہ اور بڑی تقریبات سے بچ جانے والا کھانا مستحق افراد میں تقسیم کیا کرتی ہے، یہی ادارہ اب کورونا متاثرہ افراد تک بھی غذا فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں