شادی کی آڑ میں 20 سالہ خاتون نے 70 سالہ شوہر کو چونا لگا دیا

ریاض(سی این پی) 70 سالہ شخص کو 20 سالہ خاتون سے شادی کرنا مہنگا پڑگیا، جوان اہلیہ نے مکان اپنے نام لکھوا کر عدالت سے خلع کا مطالبہ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی عدالت میں ایک معمر شخص نے اپنی 20 سالہ بیوی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے کہ اس نے دھوکے سے مکان اپنے نام لکھوا کر اب خلع مانگ لی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیوی نے معمر شخص نے عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے بیٹے جوان ہیں اور انہیں ہماری شادی پر اعتراض ہے، ممکن ہے وہ آپ کے بعد مجھے گھر سے نکال دیں، لہذا آپ مکان میرے نام لکھ دیں۔معمر شخص نے بتایا کہ جیسے ہی مکان کے کاغذات اہلیہ کے ہاتھ میں آئے اس نے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔20سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے فرط جذبات میں شادی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب احساس ہورہا ہے کہ دونوں کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے، اسی لیے خلع لینا چاہتی ہوں۔مذکورہ معاملے پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوہر کا مقدمہ قانونی حیثیت سے عاری ہے کیونکہ اس نے اپنے ہوش و ہواس میں مکان بیوی کے نام منتقل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں