بھارت، کسانوں کو احتجاج پر اکسانے کے الزام میں ماحولیاتی کارکن گرفتار

نئی دہلی(سی این پی)بھارت میں کسانوں کو احتجاج کی ترغیب دینے کے الزام میں 22 سالہ خاتون ماحولیاتی کارکن دیشا روی کو گرفتارکر لیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق 22 سالہ خاتون ماحولیاتی کارکن دیشا روی پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارت میں جاری کسانوں کے احتجاج سے متعلق معلومات کی آن لائن ٹول کٹ کو ایڈیٹ کیا۔کسانوں کے احتجاج سے متعلق ایڈٹ کی جانے والی آن لائن ٹول کٹ میں کسان مظاہروں اور تحریک کو سپورٹ کرنے کی معلومات تھیں۔دہلی کی عدالت نے 22 سالہ خاتون ماحولیاتی کارکن دیشا روی کو 5 روزہ ریمانڈپرپولیس کے حوالے کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں