شامی ائیر ڈیفنس نے اسرائیلی حملہ ناکام بنا دیا

دمشق(سی این پی)شام کی ائیر ڈیفنس نے اسرائیل کی جانب سے کیا گیا میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا جسے شامی ایئر ڈیفنس نے ناکام بنا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مزید اسرائیلی حملوں کے خدشے کے پیش نظر شام کا فضائی دفاعی نظام متحرک کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے میزائل حملوں میں صرف املاک کو نقصان پہنچا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں